علی حیدر کی بازیابی کے لیے معاملات طے پا گئے یوسف رضا گیلانی

یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے کو انتخابی مہم کے دوران 9مئی 2013کو دہشت گردوں نے اغوا کر لیاتھا


یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے کو انتخابی مہم کے دوران 9مئی 2013کو دہشت گردوں نے اغوا کر لیاتھا۔ فوٹو: فائل

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سے سابق وزیراعظم و پیپلزپارٹی کے نائب چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کرکے اپنے مغوی بیٹے سے ہونیوالی ٹیلی فونک بات چیت اور اغواکاروں کے مطالبے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات پیر کو راولپنڈی میں ہوئی جو پہلے سے طے تھی۔ ادھر آئی این پی کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لیے معاملات طے پا گئے ہیں، بیٹا جلد پاکستان میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کو اغوا کے بعد مختلف لوگوں کو فروخت کیا گیا، اب وہ القاعدہ کے پاس ہے، بازیابی کے لیے افغان حکومت کوششیں کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے کو انتخابی مہم کے دوران 9مئی 2013کو دہشت گردوں نے اغوا کر لیاتھا اور اس کے بعد گزشتہ روز پہلی بار ان کا اپنے بیٹے سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔