ٹماٹر مرغی چینی سمیت 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

28 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.69 فیصد بڑھ گئی


Khabar Nigar May 30, 2015
35 ہزار روپے ماہانہ سے زائد آمدنی والے طبقات کے لیے مہنگائی کی شرح میں اضافہ نہیں ہوا۔ فوٹو : فائل

ملک میں 28 مئی 2015 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح میں گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 0.69 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر، مرغی، چینی، دہی، صابن، چھوٹا گوشت، کیلا سمیت 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 10 اشیا کی قیمت میں کمی، 28 اشیا کی قیمت میں استحکام رہا۔ پاکستان بیورو شماریات کی رپورٹ کے مطابق 8 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لیے مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد اضافہ، 8 ہزار ایک روپے 12 ہزار آمدنی والے طبقات کے لیے مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد اضافہ، 12 ہزار ایک روپے سے 18 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لیے مہنگائی کی شرح میں 1.32 فیصد اضافہ، 18 ہزار ایک روپے سے 35 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لیے مہنگائی کی شرح میں 1.04 فیصد اضافہ، 35 ہزار روپے ماہانہ سے زائد آمدنی والے طبقات کے لیے مہنگائی کی شرح میں اضافہ نہیں ہوا۔

ملک کے 17 بڑے شہروں سے 53 ضروری اشیا کی قیمتوں کے حوالے سے تیار کردہ اعداد و شمار کے مطابق جن 15 اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوا ان میں ٹماٹر، کیلا، زندہ فارمی مرغی، آلو، چائے کی پتی، ایل پی جی 11 کلو سلنڈر، کھلا نمک لاہوری، چینی، دال مسور دھلی، صابن، سرخ مرچ پسی ہوئی کھلی، جلانے کی لکڑی، چھوٹا گوشت، دال چنا دہلی، دہی شامل ہیں جن 10 اشیا کی قیمت میں کمی ہوئی ان میں فارمی مرغی کے انڈے، پیاز، لہسن، گندم، دال ماش دھلی، 10 کلو آٹے کا تھیلا، دال مونگ دھلی، ٹوٹہ باسمتی چاول، بناسپتی گھی کھلا، گڑ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں