بھارتی ریلوے وفد کی بغیردستاویزات واہگہ بارڈر پارکرنے کی ضد

صرف فلیگ میٹنگ کیلیے بی ایس ایف،پاکستان رینجرز،دونوں ممالک کے فوجی اہلکارایک دوسرے ملک کی سرحد پارکرسکتے ہیں


این این آئی May 30, 2015
وفد کے واپس جانے پر پاک بھارت ریلوے حکام کا اجلاس موخر ہو گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارتی اخبار''انڈین ایکسپریس'' کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی اور بھارتی ریلوے حکام کے درمیان طے شدہ اجلاس بھارتی حکام کی طرف سے مضحکہ خیز صورت پیدا ہونے کے باعث موخرہوا۔

پاکستانی ریلوے حکام کے ساتھ ملاقات کےلیے آنے والے بھارتی وفد نے بغیر سفری دستاویزات اٹاری چیک پوسٹ پر واہگہ بارڈ کو پار کرنے کی ضد کی۔ صورتحال گھمبیر ہونے کے بعد اعلیٰ بھارتی حکام کی مداخلت سے ریلوے وفد بارڈر پارکرنے کی ضد سے پیچھا ہٹا اور اجازت نہ ملنے کے بعد واپس لوٹ گیا۔

رپورٹ کے مطابق اٹاری چیک پوسٹ پر اس وقت عجیب ڈرامہ دیکھنے کو ملا جب ڈویژنل ریلوے منیجر فیروزپور انوج پرکاش کی قیادت میں بھارتی ریلوے کا وفد اٹاری چیک پوسٹ پہنچا اور پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کرنے کیلیے واہگہ بارڈر پارکرنے پر اصرارکیا۔ وفد بغیر ویزے اور پاسپورٹ کے پہنچا تھا۔ وفد نے واہگہ پار کرنے کی جازت دینے پر اصرار کیا۔ملاقات کیلیے ان کے پاکستانی ہم منصب منتظر تھے۔

حکام کے مطابق صرف فلیگ میٹنگ کیلیے بی ایس ایف ،پاکستان رینجرز، دونوں ممالک کے فوجی اہلکار کسی بھی ویزا کے بغیر ایک دوسرے ملک کی سرحد پارکر سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفیسر ایس این شرما کی مداخلت سے یہ تعطل ختم ہوا جو امرتسر سے اٹاری مشترکہ چیک پوسٹ پر اس معاملے کے حل کیلیے پہنچے تھے۔ وفد کے واپس جانے پر پاک بھارت ریلوے حکام کا اجلاس موخر ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں