تحریک انصاف کے عبوری سیٹ اپ کا پہلا اجلاس آج طلب

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔


این این آئی June 01, 2015
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے مرکز اورچاروں صوبوں میں بنائے جانے والے عبوری سیٹ اپ کا پہلا اجلاس (آج)پیر کوطلب کرلیا گیا، نیشنل آرگنائزرشاہ محمود قریشی صدارت کریں گے۔ جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اجلاس سہ پہر3 بجے اسلا م آباد میں پارٹی کے سینٹرل سیکریٹریٹ میں ہوگا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں پنجاب سے چوہدری سرور، رائے عزیز اللہ ،کے پی کے سے فضل محمد خان، سندھ سے عارف علوی، افتخارسومرو اور بلوچستان سے ہمایوں جوگزئی اورقاسم سوری اجلاس میں شریک ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں