بلوچستان کی صورتحال پراے پی سی آج ہوگی وزیراعظم صدارت کریں گے

کانفرنس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اورسانحہ مستونگ پربھی بات کی جائے گی۔


این این آئی June 02, 2015
کانفرنس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اورسانحہ مستونگ پربھی بات کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف آج(منگل کو) گورنرہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان کی صورتحال پرآل پارٹیزکانفرنس کی صدارت کریں گے۔

کانفرنس بلانے کافیصلہ سانحہ مستونگ کے بعدکیا گیاتھا جس میں گورنربلوچستان، وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزرااور مختلف سیاسی رہنماشرکت کریں گے۔ وزیراعظم کی کوئٹہ آمدکے سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت اقدام کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بتایاکہ اے پی سی میں شرکت کے لیے تمام جماعتوں کودعوت دے دی گئی ہے۔

کانفرنس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اورسانحہ مستونگ پربھی بات کی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔ دہشت گردوں سے قانون کے مطابق نمٹاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں