کمال احمد کی 22 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

 ’’شہنشاہ جہانگیر‘‘کی موسیقی ترتیب دیکر کیریر کا آغازکیا،اصل شہرت ’’دیا اورطوفان‘‘ سے حاصل ہوئی


Cultural Reporter June 06, 2015
 ’’شہنشاہ جہانگیر‘‘کی موسیقی ترتیب دیکر کیریر کا آغازکیا،اصل شہرت ’’دیا اورطوفان‘‘ سے حاصل ہوئی فوٹو: فائل

پاکستان کے نامور فلمی موسیقار کمال احمدکی 22 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

کمال احمد 1937ء میں متحدہ ہندوستان کے شہر گوڑ گانواں (یوپی) میں پیدا ہوئے تھے ابتداہی سے جنہیں موسیقی سے شغف تھا۔ ان کوسب سے پہلے فلم شہنشاہ جہانگیر میں موسیقی دینے کا موقع ملا،تاہم انھیں اصل شہرت رنگیلا کی پہلی ذاتی فلم 'دیا اور طوفان' سے حاصل ہوئی۔جس میں رنگیلا نے اداکاری اور ڈائریکشن کے ساتھ بطور گلوکار ''گا میرے منوا گاتا جارہے'' بہت مقبول ہواجو فلم کے ہیرواعجازپرفلمایا گیا تھا۔رنگیلا کی اگلی فلم 'رنگیلا' میں بھی کمال احمد نے کمال کردکھایا،اردومیں بنائی جانے والی اس فلم میں تصور خانم کی آواز میں نغموں نے دھوم مچا دی تھی،جس میں ''وے سب توسوہنیا'' اور ''کس نے توڑا ہے دل حضور کا'' اپنے دور کے سپرہٹ نغمے ہوئے۔

رنگیلا کی تیسری فلم ''دل اوردنیا'' کی موسیقی بھی کمال احمد نے ہی ترتیب دی تھی۔کمال احمد کے کریڈٹ پر ''آج کا دور'' ''محبت اور مہنگائی ''،'' مٹھی بھر چاول'' اوردیگرفلمیں شامل ہیں ۔کمال احمد نے اپنی بہترین موسیقی پر6 فلموں عشق نچاوے گلی گلی، میں جینے نہیں دوں گی، کندن، آسمان، آندھی اور آج کا دور میں نگارایوارڈ بھی حاصل کیے۔کمال احمد 6 جون 1993ء کولاہور میں وفات پاگئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں