زیریں سندھامتیاز شیخ کے فارم ہائوس پر چھاپے کیخلاف مظاہرے

اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے، مقررین، ملازمین پر تشدد کی مذمت.


Nama Nigaran/Numainda Express October 14, 2012
امتیاز شیخ کے زرعی فارم پر چھاپے کیخلاف اندرون سندھ فنکشنل لیگی کارکنوں نے مظاہرے کیے۔ فوٹو: فائل

امتیاز شیخ کے زرعی فارم پر چھاپے کیخلاف اندرون سندھ فنکشنل لیگی کارکنوں نے مظاہرے کیے۔

اور ریلیاں نکالیں۔ ایم ایس ایف کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔چوہدری نظام الدین، رفیق مگسی، عامر مگسی، غلام حیدر ابڑو ودیگر نے صوبائی رہنماء امتیاز شیخ کے زرعی فارم ہاؤس پر چھاپہ اور ملازمین کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ سندھ میں دہرے نظام کے بعد مسلم لیگ فنکشنل نے حکومت کو خیر باد کہہ دیا تھا جس کے بعد سے حکومت بوکھلاٹ کا شکار ہو کر انتقامی کارروائی پر اتر آئی ہے اور امتیاز شیخ کے فارم ہاؤس پر چھاپہ، توڑ پھوڑ، لوٹ مار اور ملازمین کی گرفتاری اس ہی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انھوں نے حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنا ظلم کریں کہ جتنا وہ بعد میں برداشت کرسکیں۔نوابشاہ میں فقیر یونس بروہی، حاجی نور محمد خاصخیلی، زاہد شاہ، امتیاز وگن، حاجی نور محمد خاصخیلی کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عہدیداران نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے۔ٹنڈو محمد خان سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے نائب صدر پیر سجاد جان سرہندی نے امتیاز شیخ کے فارم ہائوس پر چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو آئندہ عام انتخابات میں اپنی شکشت واضح نظر آرہی ہے۔

جس کی وجہ سے وہ سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔ علاوہ ازیں بدین، مٹھی اور دیگر شہروں میں بھی فنکشنل لیگی رہنما امتیاز شیخ کے زرعی فارم پر چھاپے کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں