ایک دن باقی219ارکان پارلیمنٹ نے گوشوارے جمع نہیں کرائے

قومی اسمبلی46،سینیٹ کے10ارکان شامل،ڈیڈلائن ختم ہونے پررکنیت معطل کر دی جائیگی.


Wajid Hameed October 14, 2012
الیکشن کمیشن کاصوبائی اورضلعی دفاترمیںووٹ کی اہمیت پربریفنگ دینے کا فیصلہ. فوٹو: فائل

ایک دن باقی رہ گیاہے الیکشن کمیشن میںقومی اسمبلی، سینیٹ اورچاروںصوبائی اسمبلیوںکے کل 1174ممبران میںسے 955 نے اپنے اثاثوںکی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔

پیرتک جواراکین اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیںکرائیںگے انکی رکنیت گوشوارے جمع کرانے تک معطل کردی جائیگی۔قومی اسمبلی اورسینیٹ کے جاری اجلاسوںمیںبھی اثاثے جمع نہ کرانیوالے شریک نہیںہوسکیںگے،قومی اسمبلی کے342 میں سے 292 اراکین نے اثاثے جمع کرائے ہیں،چارنشستیں خالی ہیں جبکہ 46اراکین نے جمع نہیںکرائے،سینیٹ کے 105میں سے 95 نے اثاثے جمع کرائے ہیں،این این آئی کے مطابق سندھ اسمبلی کے 19ارکان نے ابھی تک گوشوارے جمع نہیں کرائے الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے 168 کے ایوان میں147 ارکان نے گوشوارے جمع کرائے اور دو نشستیںخالی ہیں۔

نمائندے کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیاہے کہ چاروںصوبائی اورتمام ضلعی الیکشن کمیشن افسز میںسیاسی جماعتوںکے رہنماوںکیساتھ ووٹ کی اہمیت سے متعلق اجلاس منعقدکیے جائیںگے،ووٹ ڈے کے موقع پر عوام سے اپیل کی جائے گی کہ وہ اپنے نام ووٹرلسٹوںمیںدرج کرنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمے داری پوری کریں، ایس ایم ایس سروس کے ذریعے اپنے نام معلوم کریں،سیاسی جماعتوںسے کہاجائے گا کہ وہ اپنے کارکنوں کے ذریعے اس انتخابات کے شیڈول سے قبل ووٹوںکے اندراج اورووٹ کے کاسٹ کے لیے عوام کوبیدارکریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں