ڈرون حملوں کو ملالہ حملے سے نہیں ملایا جاسکتا فاروق ستار

نوجوان نسل کو اختیار دے دیا جائے ایسا نہ ہوکہ وہ زبردستی پر مجبور ہو جائیں،خطاب.


Express Desk October 14, 2012
نوجوان نسل کو اختیار دے دیا جائے ایسا نہ ہوکہ وہ زبردستی پر مجبور ہو جائیں،خطاب۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کو ملالہ پر حملے سے نہیں ملایا جا سکتا، نوجوان نسل کو اختیار دے دیا جائے ایسا نہ ہوکہ وہ زبردستی اختیار لینے پر مجبور ہوجائے۔

کراچی میں میڈیکل کالج میں خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکہ ڈرون حملوں میں جولوگ جاں بحق ہوئے یا پاکستانی طالب علموں کو نشانہ بنایا گیا اس کی ہر ذی شعور انسان مذمت کرتا ہے، ڈرون حملوں کو ملالہ پر حملے سے نہیں ملایا جا سکتا، ملالہ کو اس طرح بے رحم لوگوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑاجا سکتا، سوات میں ایک روشن دیا جلا یا جسے بجھانے کی کوشش کی گئی اورپاکستان کی نیک نامی کو خراب کرنے کے لیے یہ سازش کی گئی، اس سازش کو ناکام بنانے کے لیے کراچی کے نوجوان ہر اول دستے کا کام کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں