بجلی پر 4 روپے فی یونٹ تک سرچارج عائد

سرچارج عائد کئے جانے کے باعث صارفین فیول ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں ملنے والے90ارب روپے کے ریلیف سے محروم کردیئے گئے


نیپرا نے2روپے50پیسے فی یونٹ تک سبسڈی میں کمی منظور کرلی ہے فوٹو: فائل

نیپرا نےبجلی صارفین پر ایک روپے سے 4روپے فی یونٹ تک سرچارج عائد کرنے کی منظوری دیدی،نیپرا کے فیصلے کے باعث بجلی ٹیرف موجودہ سطح پر برقرار ہے مگر اس نے صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں ملنے والے90ارب روپے کے ریلیف سے محروم کر دیاہے۔

دستاویز کے مطابق نیپرانے مالی سال2014-15کے ٹیرف پر وزارت پانی و بجلی کی نظرثانی کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیاہے۔ نیپرا نے سبسڈی میں کمی اورسرچارج کو ٹیرف شیڈول میں شامل کر لیاہے۔ نیپرا نے2روپے50پیسے فی یونٹ تک سبسڈی میں کمی منظور کرلی ہے۔ نیپرانے مالی سال2014-15کے ٹیرف میں بجلی کے نرخ ایک روپے سے 4روپے فی یونٹ کم کر دیے تھے۔ نیپرانے بجلی چوری،ٹیکنیکل لاسز سے صارفین کی وصولی کی شرح اور فرنس آئل کے نرخ میں کمی کے باعث تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دی تھی۔ نیپرا کے اس اقدام کا مقصد مہنگی بجلی کے ستائے عوام کو ریلیف منتقل کرنا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں