رینجرز کے بیان پر وزیراعلیٰ سندھ اور زرداری نے وزیراعظم سے شکایت کی ذرائع

وزیراعظم نے کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن کے اگلے مرحلے کی منظوری دے دی ہے، ذرائع


این این آئی June 13, 2015
وزیراعظم نے کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن کے اگلے مرحلے کی منظوری دے دی ہے، ذرائع۔ فوٹو : این این آئی

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں سندھ رینجرز کی شکایت کی ہے۔

باخبرذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ رینجرز بیانات دے کر اپنی حدود سے تجاوزکررہی ہے،اسے وفاق کی صوبے میں مداخلت سمجھیں گے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ رینجرز کو بیانات دینے سے روکا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن کے اگلے مرحلے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈی جی رینجرز کی فہرست میں شامل 20 سے زائد بااثر شخصیات کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو آصف زرداری کا پیغام پہنچایا کہ سندھ میں تصادم کی سیاست سے گریز کررہے ہیں۔

ایسا ماحول نہ بنایا جائے جس سے سیاسی جماعتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کشیدگی ہو۔ وزیراعلی نے رینجرز کی پریس ریلیز پر بھی تحفظات کا اظہار کیا کہ جب وزیراعلیٰ ہاؤس سے اپیکس کمیٹی کی پریس ریلیز جاری کی جا چکی تھی تو پھر تین دن بعد رینجرز نے پریس ریلیز کیوں جاری کی؟۔ پریس ریلیز میں سندھ کی سیاسی جماعتوں کو دہشتگرد بنا کر پیش کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں