پاکستانی گلوکاروں کا بھارتی فلمی موسیقی پراحسان ہے گلزار

بھارتی فلم انڈسٹری کے 100کامیاب برسوں میں 10 سال راحت کے بھی ہیں


Umair Ali Anjum June 21, 2015
عاطف اسلم،شفقت امانت علی،اورسجادعلی،اس وقت میوزک کے حوالے سے پاکستان کی دنیامیں شناخت ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بھارتی فلم ڈائریکٹراورشاعرگلزارنے کہاہے کہ پاکستانی گلوکاروں کا بھارتی فلمی موسیقی پراحسان ہے، بھارتی فلم انڈسٹری کے 100کامیاب سال میں دس سال راحت فتح علی خان کے بھی ہیں، بھارتی فلم پروڈیوسرکمارمنگت کی فلم اوم کارا کے لیے جب گیت نیناٹھگ لیں گے راحت نے ریکارڈکروایا تومیں نے وشال بھاردواج سے کہاتھاکہ بھارتی فلم انڈسٹری اورمیوزک انڈسٹری میں یہ لڑکابہت بڑا اسکورکرسکتاہے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہناتھاکہ راحت فتح علی خان نے اپنے اچھوتے اندازسے خودکومیوزک انڈسٹری میں منوایا ' عاطف اسلم،شفقت امانت علی،اورسجادعلی،اس وقت میوزک کے حوالے سے پاکستان کی دنیامیں شناخت ہیں۔ اگرماضی کی بات کی جائے تومیڈم نورجہاں اورمہدی حسن کاکوئی ثانی نہیں ہے۔

نورجہاں اورمہدی حسن کے گیت آج بھی موسیقی کے طالبعلم گاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں گلزارکاکہناتھاکہ اکثر پاکستان بہت یاد آتا ہے اور میں تصورمیں جہلم چلاجاتاہوں کیونکہ آنکھوں کاویزہ نہیں ہوتااورسوچنے پرکسی کااختیارنہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں