ایف آئی اے نے3برس میں4800انسانی اسمگلرو ںکوگرفتار کیا

گرفتاریوں سے امریکا میںپا کستانی پوزیشن بہتر،ڈی پورٹ ہونیوالوں کی تعدادکم ہوئی


Iftikhar Chohadary October 15, 2012
وفاقی وزارت داخلہ ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے غیرقانونی نقل مکانی کا خاتمہ ہوسکے گا۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے نے گزشتہ تینبرسوں میں انسانی اسمگلنگ میںملوث 4800 افراد کو گرفتارکیا۔

گرفتار ہونیوالے ان اسمگلروں میں48 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلربھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق اس کارکردگی کی بنیادپرامریکا میںپاکستان کی پوز یشن بہترہوئی ہے اوربین الاقوامی برادری کے تعاون سے ڈی پورٹ ہونے والوں کی تعدادمیںبھی غیرمعمولی کمی واقع ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ ایسے اقداما ت کررہی ہے جس سے غیرقانونی نقل مکانی کا مکمل خاتمہ ہوسکے گا۔

صوبائی پولیس ہیڈ کوارٹرزمیںانسانی اسمگلنگ کے قائم یونٹس کی تنظیم نو کر کے انہیں فعال بنایاگیا ہے جس کے نتیجے میں پچھلے تین برسوں میں بالترییب 10500، 6000 اور 3500افرادکوغیرقانونی طورپربیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار کیاگیا۔ذرائع کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے تدارک کے لیے حکومت پاکستان نے اومان، برطانیہ،ترکی اور آسٹریلیا کے ساتھ دوطرفہ مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں