پولیوسرٹیفکیٹ نہ ہونے پر200 پاکستانی دوحہ میں پھنس گئے

قطر کے حکام نے ایئرپورٹ سے باہر نکلنے سے روک دیا، واپس پاکستان جانیکا حکم، لواحقین پریشان


Qaiser Sherazi June 23, 2015
ان کے پاس پولیو کے ٹیکے لگوانے کے سرٹیفکیٹس نہیں تھے تو انھیں ایئرپورٹ سے کیوں جانے دیا گیا۔ فوٹو: فائل

بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قطر جانیوالے200 پاکستانی پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث دوحہ ایئر پورٹ پر پھنس کررہ گئے ہیں اور گزشتہ 36 گھنٹے سے وہاں محصور ہیں۔

دوحہ کے پاکستانی حکام نے ان سے تعاون کرنے سے انکارکردیا، ان پاکستانیوں کے رشتے داروں نے رابطہ پرایکسپریس کو بتایا کہ ان کے پاس پولیو کے ٹیکے لگوانے کے سرٹیفکیٹس نہیں تھے تو انھیں ایئرپورٹ سے کیوں جانے دیا گیا۔

یہ ایئرپورٹ حکام کی نااہلی ہے، دوحہ ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے انھیں کلیئرنس دینے سے انکار کرتے ہوئے واپس پاکستان جانے کا کہہ دیا ہے، ان پاکستانیوں کے پاس واپسی کا ٹکٹ بھی نہیں ہے، انھوں نے اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کی استدعا کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں