پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ کی مکمل بحالی میں20روز لگیں گےرپورٹ

سب میرین کیبل سی می وی فورکی مرمت کاکام مکمل ہونے میں مزید2سے 3ہفتے لگ سکتے ہیں۔


Online June 27, 2015
سب میرین کیبل سی می وی فورکی مرمت کاکام مکمل ہونے میں مزید2سے 3ہفتے لگ سکتے ہیں۔ فوٹو : فائل

KARACHI: پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ کی مکمل بحالی میں15سے 20روز لگ سکتے ہیں۔سب میرین کیبل سی می وی فور کی مرمت کاکام جاری ہے جبکہ جمعے کو سب میرین کیبل آئی می وی کی مرمت کاکام مکمل کرلیاگیا ۔

جس کے بعد ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ 19فیصد سے بڑھ کر50فیصد تک ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سب میرین کیبل کی خرابی سے ایشیا اور یورپ میںانٹرنیٹ سروس متاثرہوئی تھی۔کیبل کی خرابی کے باعث پاکستان میںانٹرنیٹ اسپیڈ صرف19فیصد رہ گئی تھی ۔سب میرین کیبل سی می وی فورکی مرمت کاکام مکمل ہونے میں مزید2سے 3ہفتے لگ سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں