منشیات اسمگلنگ روک تھام کے لئے پاکستان پوسٹ کا اسکینر سسٹم لگانے کا فیصلہ

ممنوعہ اشیامنتقل نہیں ہوسکیں گی،ٹینڈراجرا کے لیے عالمی طریقہ کاراپنایاجائے گا،عزیزاﷲ خان


Wajid Hameed June 27, 2015
ممنوعہ اشیامنتقل نہیں ہوسکیں گی جب کہ ٹینڈراجرا کے لیے عالمی طریقہ کاراپنایاجائے گا،عزیزاﷲ خان فوٹو: فائل

پاکستان پوسٹ نے منشیات اسمگلنگ روکنے کیلیے جدیداسکینرسسٹم کیلیے یونیورسل پوسٹل یونین کے تعاون سے جدیداسکینرکی تفصیلات طلب کی ہیں،یونین کے جن ممالک میں کامیاب اسکینرسسٹم کام کررہے ہیں۔

ان کمپنیوں کے اسکینرز ڈاکخانوں میں نصب کیے جائیں گے،گزشتہ ہفتے اس سلسلے میں تائیوان اورموٹرولہ کمپنی کے اسکینرزکی نمائش کااہتمام کیا گیا، پوسٹ افسران کوسسٹم لگانے اوران اسکینرزکے حوالے سے بریفنگ دی گئی،موٹرولہ کا اسکینرڈھائی لاکھ جبکہ تائیوان کا60 ہزارکا بتایا گیا،پوسٹ ذرائع کے مطابق اب تک کسی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہوا نہ سسٹم کے لیے ٹینڈرطلب کیے گئے تاہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ یونین تجاویزکے مطابق پوسٹ کے تمام ڈاکخانوں کواسکینرسسٹم کے تحت لایا جائے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔