حکومت نے رینٹل پاور پلانٹس کو واجبات ادا کرنے سے انکار کر دیا

ایندھن کا انتظام پاور پلانٹ کریگا اور معاہدہ لے لو اور ادا کرو کی بنیاد پر ہوگا


Online June 27, 2015
ایندھن کا انتظام پاور پلانٹ کریگا اور معاہدہ لے لو اور ادا کرو کی بنیاد پر ہوگا جبکہ ٹیرف کا تعین نیشنل الیکٹرک پاور اتھارٹی کے ذریعے ہو گا۔ فوٹو فائل

حکومت نے رینٹل پاور پلانٹس آر پی پی کو کیپیسٹی چارجزواجبات ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

جن کو قومی احتساب بیورو نے نظرثانی شدہ پالیسی کے تحت پہلے ہی کلیئر کر رکھا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی پیز کے ساتھ پاور پرچیز معاہدے کے تحت حکومت واجبات ادا نہیں کریگی اور بجلی پیدا کرنیوالوں پاور پروڈیوسرز کو پیشگی ادائیگی بھی نہیں کریگی، ایندھن کا انتظام پاور پلانٹ کریگا اور معاہدہ لے لو اور ادا کرو کی بنیاد پر ہوگا جبکہ ٹیرف کا تعین نیشنل الیکٹرک پاور اتھارٹی کے ذریعے ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں