پاکستان پوسٹ کے 374 پلاٹوں دفاتر اور رہائشی یونٹس پر قبضہ

کراچی میں پاکستان پوسٹ کے 182، لاہور میں 73 جب کہ حیدر آباد میں 9 پلاتوں پر قبضہ کیا گیا ہے


Wajid Hameed June 28, 2015
ملک بھر میں پاکستان پوسٹ کے کل 344 رہائشی یونٹس پر قبضہ کیا گیا فوٹو: فائل

پاکستان پوسٹ کی ملک بھر میں374 جائیدادوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے جن میں مالیت اربوں روپے ہے۔

قبضوں کے حوالے سے پاکستان پوسٹ نے مکمل معلومات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو 3 ماہ قبل پیش کیں لیکن قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی تاحال عمل میں نہیں لائی جا سکی، ان جائیدادوں میں کمرشل و رہائشی عمارتیں اور قیمتی پلاٹ شامل ہیں۔ ڈی جی پاکستان پوسٹ آفس کے 4 دفاتر، 68 رہائشی یونٹ، 4 پلاٹ شامل ہیں، اسلام آباد کے 6 رہائشی یونٹ، 3 آفس اور پلاٹ شامل ہیں، پختونخوا میں8 پلاٹوں اورکوئٹہ میں 7 پلاٹوں پر قبضہ ہوا جبکہ سب سے زیادہ کراچی میں پاکستان پوسٹ کے 182 پلاٹوں پر قبضہ کیا گیا، دوسرے نمبر پر لاہور ہے جہاں 73پلاٹوں پر قبضہ کیا گیا، حیدر آباد کے 9 پلاٹوں پر قبضہ کیا گیا۔

ملک بھر میں پاکستان پوسٹ کے کل 344 رہائشی یونٹس پر قبضہ کیا گیا، پاکستان پوسٹ انتظامیہ نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا آغازکیا ہے لیکن کراچی اور لاہور میں قبضہ مافیا سے کتنے پلاٹ خالی کرائے گئے اس حوالے سے پاکستان پوسٹ حکام بھی بے خبر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں