کردار جاندار ہوا تو بڑے بجٹ کی فلم میں کام کروں گی ریچا چڈا

ہر ماہ بڑے بینرز کی طرف سے فلموں کی آفرزہوتی ہیں مگر کردار اہم نہ ہونے پر انکار کردیتی ہوں، ریچا چڈا


Showbiz Desk June 29, 2015
ہر ماہ بڑے بینرز کی طرف سے فلموں کی آفرزہوتی ہیں مگر کردار اہم نہ ہونے پر انکار کردیتی ہوں، ریچا چڈا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بالی ووڈ اداکارہ ریچاچڈا نے کہا ہے کہ اگر کردار جاندار ہوتو وہ بڑے بجٹ کی فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مجھے ہر ماہ بڑے بینرز کی طرف سے پیشکش کی جارہی ہے مگر میں انکار کردیتی ہوں کیونکہ ان میں میرا کردار کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ان خیالات کااظہار انھوں نے بھارتی خبررساں ادارے ''پریس ٹرسٹ آف انڈیا'' سے انٹرویو کے دوران کیا ''ریچا چڈاجنہوںنے فلم ''اوے لکی لکی اوے'' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا کا کہنا ہے کہ ''مسان'' میں میرا کردار انتہائی مختلف ہے جب کہ ''میں اور چارلس ''میںا یک ایسی لڑکی کے کردار میں جو کسی وقت کسی کا بھی مذاق بنادیتی ہے جب کہ ''جیا اور جیا'' میں خاموش اور شرمیلی لڑکی کے کردار میں ہوں ۔''اور دیواداس'' میں سماجی کارکن بن رہی ہوں۔

''کیبرے'' میں ایسی لڑکی کے کردار میں ہوں جو خود کو منوانا اور کچھ کر دکھانا چاہتی ہے جب کہ ''چاک اینڈ ڈسٹر'' میں خاتون صحافی کے مختصر کردار میں ہوں انتہائی مضبوط ہے ان تمام کرداروں کو نبھانے کی وجہ صرف میری یہی کوشش ہے کہ میں ہر وہ فلم جو کرنے جارہی ہوں میں ایک نیا تجربہ کروں ۔ فلم ''مسان'' جسے رواں برس کینز فلم فیسٹیول میں پیش کیا جاچکا ہے اور 24جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیکش کی جارہی ہے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ریچا چڈا نے کہا کہ کینزاوردیگر فلم فیسٹیولز میں دکھائی جانیوالی فلموں کو آرٹ فلمیں تصور کیا جاتا ہے جب کہ میری یہ فلم دوسرں سے مختلف ہے اور میں نے اچھے طریقے سے اپنا کردار نبھایا ہے مجھے امید ہے کہ یہ باکس آفس پر بہترین کارکردگی دکھائے گی ۔ریچا کا مذید کہنا تھا کہ فلم ''مسان '' بڑے بجٹ کی فلم نہیں ہے اور اس کے باکس آفس پر زیادہ بزنس کرنے کی توقع بھی نہیں ہے اس کے باوجود اسے بھارت بھر میں 300 سینما گھروں میں بیک وقت نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں