مسافر پی آئی اے کا ٹکٹ خرید کر اتحاد ایئر ویز پر سفر کرسکیں گے

دونوں ایئرلائنز کے درمیان ابوظبی سمیت 70ممالک کے روٹس پر کوڈ شیئرنگ کامعاہدہ طے


Khabar Nigar Khusoosi June 30, 2015
دونوں ایئرلائنز کے درمیان ابوظبی سمیت 70ممالک کے روٹس پر کوڈ شیئرنگ کامعاہدہ طے۔ فوٹو: فائل

ALASKA: پی آئی اے اور اتحاد ایئرویز کے درمیان کوڈ شیئرنگ کا معاہدہ طے پا گیا ہے، اب مسافر پی آئی اے کا ٹکٹ خرید کراتحاد ایئر ویز پر سفر کرسکیں گے، اس سلسلے میں30جون سے مسافروں کی باقاعدہ بکنگ شروع ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پیر کے روز قومی ایئر لائن پی آئی اے اور اتحاد ایئر لائنز کے درمیان ابوظبی سمیت 70 ممالک کے روٹس پر کوڈشیئرنگ کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور دونوں ایئرلائنز کے درمیان معاہدے کی یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ کوڈشیئرنگ معاہدے کے مطابق قومی ایئر لائن پر سفر کرنے والے مسافر اب پی آئی اے کا ٹکٹ خرید کر اتحاد ایئر ویز پر سفر کر سکیں گے۔ ترجمان کے مطابق اتحاد ایئرویز سے شراکت داری کے معاہدے کا مقصد مسافروں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے، اس معاہدے سے مسافروں کو جدید طرز کی سفری سہولتیں میسر ہوں گی جبکہ 30جون 2015 سے مسافروں کی بکنگ کا عمل باقاعدہ شروع ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں