سعودی عرب میں عازمین حج کیلیے پہلا نجی ایئرپورٹ کھولنے کا فیصلہ

شاہ سلمان مدینہ منورہ میں پرنس محمدبن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے


این این آئی July 04, 2015
مدینہ منورہ:سعودی شاہ سلمان نئے پرنس محمدبن عبدالعزیزایئرپورٹ کے افتتاح کے بعددورہ کر رہے ہیں ۔ فوٹو : این این آئی

سعودی عرب میں عازمین حج کیلیے اربوں ڈالرکی لاگت سے تیارہونیوالے ریاست کے پہلے نجی ایئرپورٹ کو باقاعدہ طورپر کھولنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیاکے مطابق کنگ سلمان بن عبدالعزیز مدینہ منورہ میں پرنس محمدبن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کاافتتاح کریں گے۔ ہرسال 2 ملین سے زائدعازمین، حج کامقدس فریضہ سرانجام دینے کے لیے مکہ اور مدینہ کادورہ کرتے ہیں۔ ایئرپورٹ آپریٹرکی ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ آنے والوں کے لیے ہوائی سفرکو بہتربنانے کی غرض سے مدینہ کے ڈومیسٹک ایئرپورٹ کواربوں ڈالرکے اخراجات سے انٹرنیشنل معیارکے مطابق اپ گریڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اکتوبر2011 میں تیباہ ایئرپورٹ ڈیولپمنٹ کمپنی نے بولی جیت کرسعودی عرب کے ایوی ایشن ریگولیٹرادارے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن(جی اے سی اے) کے ساتھ ایئرپورٹ کی تعمیر، منتقلی اورچلانے کے معاہدے پردستخط کیے تھے۔ کنسورشیم میں ترکی کے ٹی اے وی ایئر پورٹس کے ساتھ ساتھ مقامی کمپنیاں الراجھی اورسعودی اگربھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں