توقیر صادق کیس سے راجا پرویز سمیت 7شخصیات کو خطرہ

بطور چیئرمین اوگرا تقرری کیلیے قائم سلیکشن کمیٹی کے 6 ارکان اور گیلانی شامل


Express Tribune October 16, 2012
بطور چیئرمین اوگرا تقرری کیلیے قائم سلیکشن کمیٹی کے 6 ارکان اور گیلانی شامل

قومی خزانے کو 83ارب روپے کا نقصان پہنچانے والے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی میں بطور چیئرمین تقرری کرنے پر توقیر صادق نے کئی بیوروکریٹس اور ملک کے وزیراعظم سمیت اعلیٰ سیاستدانوں کے کیریئر کو بھی داؤ پر لگایا ہوا ہے۔ کیس کے مطابق توقیر صادق کی تقرری کرنے والی 7شخصیات کے کیئریر خطرے میں ہیں، ان میں اس 5 رکنی سلیکشن کمیٹی کے ارکان شامل ہیں جنھوں نے ان کی بطور چیئرمین تقرری کیلیے سفارش کی تھی۔

اس کمیٹی کے سربراہ موجودہ وزیراعظم راجا پرویز اشرف (جو اس وقت بجلی و پانی کے وزیر تھے)، سیکریٹری کیبینٹ ظفر محمود، سابق سیکریٹری شوکت حیات درانی، سابق سیکریٹری سکندر میکان اور کایبنہ ڈویژن کے ایک سابق سینئر افسر مسٹر منیر ارکان میں شامل تھے۔ چھٹی شخصیت کابینہ ڈویژن کے وہ سابق افسر تھے جنھیں مسٹر منیر کی جگہ دوسری بار بنائی جانے والی سلیکشن کمیٹی میں تعینات کیا گیا تھا۔ کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی وہ ساتویں شخصیت ہیں جن کے کیرئیر کو خطرات لاحق ہیں۔ یوسف گیلانی نے توقیر صادق کی تقرری کی منظوری دی تھی، جب کہ وہ ایک بار خود اسے رد بھی کرچکے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں