متحدہ اورپی پی کے سواہرپارٹی سے اتحادہوسکتاہے منورحسن
رویوں میں تبدیلی کے بغیرانقلاب نہیں آئے گا، ملالہ اقوال زریں سامنے آرہے ہیں
جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسید منورحسن نے کہاہے کہ جب تک ہمارے رویوں میں تبدیلی نہیں آئے گی ۔
انقلاب نہیں آئے گا ، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے سوا ہر پارٹی سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے ان دونوں جماعتوں کے ووٹر نہ ہمیں ووٹ دیں گے نہ ہمارے کارکن ان کو ووٹ دے سکتے ہیں، وہ منصورہ میں پانچ روزہ تربیت گاہ کے آخری سیشن سے خطاب کررہے تھے، انھوں نے کہاکہ کوئی بھی جماعت تنہا الیکشن نہیں جیت سکتی ہرایک کوکسی نہ کسی جماعت کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنا پڑے گی، ملالہ یوسف زئی کے بارے ایک سوال کے جواب میں منو رحسن نے کہاکہ ملالہ یوسف زئی کے اقوال زریں اب دنیا کے سامنے آ رہے ہیں ۔'' اوباما اس کا آئیڈیل ہے ۔
برقع اس کے نزدیک پتھر کے زمانے کی نشانی اور داڑھی کو دیکھ کر اسے فرعون یاد آجاتا ہے ۔''منورحسن نے کہاکہ ان کی یادداشت میں ایسا کوئی انفرادی واقعہ نہیں ہوا جس پراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، امریکی صدر اورامریکی وزیرخارجہ تک نے بیانات دیے ہوں اور پوری مغربی دنیا نے اس پراحتجاج کیاہو، انھوں نے کہاکہ مغرب کے نقطہ نظر سے ڈرونزحملوں میں مرنے والے بچے ملالہ کے معیار پرپورا نہیں اترے اس لیے کبھی احتجاج نہیں ہوا،ایک اور سوال کے جواب میں منورحسن نے کہاکہ ایم ایم اے بحال کرنے کی بات کی جاتی ہے تواس بات کا فیصلہ بھی ہوناچاہیے کہ اسے بے حال کس نے کیا ؟