برطانوی ماہرین فلکیات نے 5 انتہائی بڑے بلیک ہولزدریافت کرلیے

اس نئی دریافت سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اس کائنات میں ایسے مزید کروڑوں بلیک ہولز ہوں گے،سائنسدانوں


این این آئی July 07, 2015
نوسٹار کے سبب ہم پہلی باران چھپے ہوئے دیوپیکر بلیک ہولزکو دیکھ رہے ہیں: فوٹو فائل

برطانوی ماہرین فلکیات نے کہاہے کہ انھوں نے ایسے 5انتہائی بڑے بلیک ہولزکا پتہ چلایاہے جواس سے پہلے دھول اورگیس کے سبب مبہم تھے۔ ناساکی انتہائی حساس نوسٹارخلائی دوربین نے ان بلیک ہولزسے نکلنے والی زبردست توانائی والی ایکس ریزکو پکڑاہے۔

بلیک ہولزکی کمیت ہمارے سورج کے مقابلے میں اربوں گنازیادہ ہے اوران کے بارے میں خیال ہے کہ یہ کہکشاؤں کے قلب میں واقع ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس نئی دریافت سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اس کائنات میں ایسے مزید کروڑوں بلیک ہولز ہوں گے۔ یہ بڑے بلیک ہولزکسی کہکشاں کے پیدا ہونے اوراس کی نشوونما میں کلیدی کردارادا کرتے ہیں۔ بلیک ہولزکے بارے میں کہا جاتاہے کہ یہ ستاروں کے ٹکرانے سے پیداہوتے ہیں اوراس قدر کثیف اوراتنے بڑے ہوتے ہیں کہ ان کی کشش ثقل سے روشنی تک نہیں بچ پاتی۔

انتہائی بڑے بلیک ہولزکے بارے میں کہا جاتاہے کہ یہ کائنات کی نالیاں ہیں جو لامتناہی کثافت تک چیزوں کواپنی جانب کھینچ لیتی ہیں۔ یونیورسٹی آف ڈرہم کی اس تحقیق کے نمائندے سائنسداں جارج لینسبری کے مطابق ہم ایک زمانے سے انتہائی بڑے بلیک ہولز کے بارے جانتے تھے جو دھول اور گیس کے سب مبہم نہیں تھے لیکن ہمیں اس کا گمان تھا کہ بہت سے ہماری نظروں سے اوجھل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نوسٹار کے سبب ہم پہلی باران چھپے ہوئے دیوپیکر بلیک ہولزکو دیکھ رہے ہیں۔ ناسا میں نوسٹار پروجیکٹ پرکام کرنے والے سائنسداں ڈاکٹرڈینیل اسٹیم نے کہاکہ زیادہ توانائی والی لاشعاعیں کم توانائی والی لاشعاعوں کے مقابلے میں زیادہ اندرداخل ہونے والی ہوتی ہیں اس لیے ہم گیس میں زیاد گہرائی میں دیکھ سکے جہاں یہ بلیک ہولزدفن ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں