امریکی اداکارہ وڈانسر لورین گوٹلیب نے پنجابی فلم ’’امبر سریا‘‘ سائن کرلی

فلم میں خاتون فوٹوگرافرکاکردارنبھائیں گی شوٹنگ اگلے برس مارچ میں بھارتی پنجاب میں شروع ہوگی، دلجیت دوشنج ہیروہونگے


Showbiz Desk July 08, 2015
موجودہ مقام تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ،ڈانسر ہونے کے باوجود اسپورٹس ایکشن اور رومانوی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں ۔ فوٹو : فائل

امریکی اداکارہ وڈانسر لورین گوٹلیب جن کی حال ہی میں دو فلمیں ''ویلکم ٹوکراچی ''اور'' اے بی سی ڈی '' سینما گھروں کی زینت بنائی گئی ہے نے پنجابی فلم '' امبرسریا'' میں سائن کرلی ہے وہ فلم میں خاتون فوٹو گرافر کا کردار نبھائیں گی۔

رمیش ترانی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی اس فلم کی شوٹنگ اگلے برس مارچ میں بھارتی پنجاب میں شروع ہوگی ۔ لورین گوٹلیب (Lauren Gottlieb ) نے فلم امبرسریا میں کام کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ڈانس رائلٹی شو ''جھلک دکھلا جا۔6 '' میں پرفارمنس کے بعد بالی ووڈ میں تین فلمیں کرچکی ہیں جن میں سے دو فلمیں ''اے بی سی ڈی'' اور اس کے سیکویل ''اے بی سی ڈی 2 '' میں کام کرچکی ہوں اور یہ دونوں باکس آفس پر سپر ہٹ رہی ہیں اب ہندی کے بعد فلم ''امبرسریا'' سے پنجابی فلم انڈسٹری میں بھی قدم رکھ رہی ہوں ۔

جس میں میرے ساتھ اداکار و گلوکار دلجیت دوشنج (Diljit Dosanjh) ہیرو کا کردار نبھارہے ہیں ۔ فلم میں اپنا کردار درست طریقے سے نبھانے کے لیے پنجابی سیکھ رہی ہوں ۔ لورین گوٹلیب کا کہنا تھا کہ جس مقام پر اب میں ہوں یہاں پہنچنے کے لیے مجھے بہت محنت کرنا پڑی ۔ جب میں بھارت میں آئی تو یہاں کی زبان اور ثقافت سے واقف نہیں تھی مگر لوگوں کی مدد سے جلد ہی سب کچھ سیکھ چکی ہوں ۔

فلم ''اے بی سی ڈی'' میں کام کرنیوالی 27 امریکی اداکارہ نے مذید کہا کہ میرے پاس اس وقت کئی فلموں کی آفرز موجود ہیں مگر ان میں میرے لیے دلچسپی کا کوئی عنصر نہیں میں ایک ڈانسر ہونے کے باوجود رقص کے بغیر فلمیں کرنا چاہتی ہوں اور خواہش ہے کہ کسی اسپورٹس ایکشن فلم میں کام کروں جب کہ کسی رومانوی فلم میں بھی نظر آنا چاہتی ہوں۔ حال ہی میں پنجابی فلم ''امبرسریا '' سائن کی ہے جس میں میرا کردار خاتون فوٹو گرافر ہے کہ اس فلم کو قبول کرنے کی بری وجہ یہی ہے کہ میں اب ڈانس پر مبنی فلموں کے بجائے مختلف فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں