دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرملک بھرمیں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا

وزرات داخلہ کے کرائسس مینجمنٹ سیل کی جانب سے تمام صوبائی حکتوموں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے


Asad Kharal October 16, 2012
وزرات داخلہ کے کرائسس مینجمنٹ سیل نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرتمام صوبائی حکتوموں کو مراسلہ جاری کیاہے، فوٹو : اے ایف پی ، فائل

وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

کرائسس مینجمنٹ سیل نے اس حوالے سے تمام صوبائی حکتوموں کوایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 15 غیر ملکی دہشت گرد پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں جن کا مقصد پاکستان آرڈیننس فیکٹری، سیکیورٹی چیک پوسٹیں، گورنمنٹ اسکولز ،کالجز اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا ہے۔ دہشت گرد غیر ملکی باشندوں خاص طور پر امریکا اور فرانس سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملہ کر سکتے ہیں۔

دہشت گردوں کے اس گروہ کی سربراہی ایک افغان باشندہ کر رہا ہے جو کہ افغان نیشنل آرمی کا کمانڈر بھی رہ چکا ہے اور ان دنوں وہ کرم ایجنسی میں چھپا ہوا ہے۔

مراسلے میں تمام صوبوں کے محکمہ داخلہ ، پولیس سربراہان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملک میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں