پی ٹی آئی کا ڈی جے بٹ کو مزیدواجبات ادائیگی سے انکار

پنجاب ریونیواتھارٹی نے بھی ڈی جے بٹ کوایک کروڑ 72لاکھ 60ہزار روپے ادائیگی کانوٹس بھجوا کر 23جولائی کو طلب کرلیا ہے


Online July 12, 2015
پنجاب ریونیواتھارٹی نے بھی ڈی جے بٹ کوایک کروڑ 72لاکھ 60ہزار روپے ادائیگی کانوٹس بھجوا کر 23جولائی کو طلب کرلیا ہے۔فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے دھرنے کی راتوں کو رونق بخشنے والے ڈی جے بٹ کے واجبات کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی نے ادائیگی سے انکار کردیاہے اور موقف اختیارکیاہے کہ ڈی جے بٹ کوتمام واجبات کی ادائیگی ہوچکی ہے مزیدادائیگی نہیں کی جاسکتی۔

تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ اعلی قیادت کو بھجوادی ہے جس میں بتایا گیا کہ ڈی جے بٹ کی جانب سے مزید کروڑوں روپے کی ادائیگی کا دعویٰ بے بنیادہے اس لیے اسے مزید ادائیگی نہ کی جائے ۔

جبکہ پنجاب ریونیواتھارٹی نے بھی ڈی جے بٹ کوایک کروڑ 72لاکھ 60ہزار روپے ادائیگی کانوٹس بھجوا کر 23جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ڈی جے بٹ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انھیں تو رقم ہی موصول نہیں ہوئی پھر ٹیکس کہاں سے ادا کرینگے؟پی آر اے کے نوٹس کیخلاف عدالت سے رجوع کروںگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں