لکھوی نے بھارت کو آواز کے نمونے فراہم کرنے سے انکار کردیا

پاکستانی قانون کے مطابق آوازکے نمونے دینے کیلیے ملزم کی رضامندی ضروری ہے، وکیل


Net News/Monitoring Desk July 13, 2015
مقدمے میں ضمانت کے بعدکئی ماہ نظربند رہنے والے لکھوی کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر اس سال 14مارچ کو رہا کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

ممبئی میں2008 میں ہونے والوں حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی نے معاملے کی تحقیقات کیلیے اپنی آوازوں کے نمونے بھارت کو فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

نجی ٹی وی نے بھارتی اخبار 'ہندوستان ٹائمز' کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایاکہ ذکی الرحمان لکھوی کے وکیل رضوان عباسی نے کہاہے کہ پاکستانی قانون کے مطابق آوازوں کے نمونے فراہم کرنے کیلئے ملزم کی رضا مندی ضروری ہے، انکے موکل نے پہلے بھی آواز کا نمونہ دینے سے انکارکیا تھا اورآئندہ بھی کرینگے۔یہ پیشرفت پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم کی روس کے شہراوفامیں ہونے والی ملاقات کے بعدجاری اعلامیے کے 2دن بعد سامنے آئی جس میں دونوں ممالک نے اس بات پررضامندی دکھائی تھی کہ ممبئی حملوں کے ملزمان کی آوازوں کے نمونوں کا تبادلہ کیاجائے گا۔ اس مقدمے میں ضمانت کے بعد کئی ماہ نظر بند رہنے والے ذکی الرحمان لکھوی کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر14مارچ کو رہا کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں