پاکستان میں 1970 سے اب تک 597 بااثر خاندان حکومت پرقابض

سیاسی خاندانوں میں لغاری، کھوسہ، خان، سید، بگٹی، مرزا، چوہدری،مزاری، زرداری، مروت، شریف، بھٹو اور دیگر خاندان شامل ہیں


Online July 13, 2015
بلوچستان میں اب یہ شرح 44 فیصد، سندھ میں 41 فیصد، کراچی میں9فیصد، کے پی کے میں28فیصد اور فاٹا میں 18 فیصد تک جاپہنچی ہے:رپورٹ:فوٹو: فائل 

پاکستان میں 1970 سے اب تک 597 بااثر خاندان حکومت پرقابض چلے آرہے ہیں،ان خاندانوں میں سے 379 کا تعلق پنجاب، 110 کا سندھ، 56 کا کے پی کے، 45کا بلوچستان جبکہ7کا تعلق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں سے ہے۔

1970 میں3300 قومی صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کی نشستو ں پر597 خاندانوں کے افراد براجمان تھے، 1977 میں یہ شرح 37 فیصد، 1993 میں 50فیصد جبکہ جنوبی پنجاب میں اب یہ شرح64 فیصد تک جاپہنچی ہے، ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اب یہ شرح 44 فیصد، سندھ میں 41 فیصد، کراچی میں9فیصد، کے پی کے میں28فیصد اور فاٹا میں 18 فیصد تک جاپہنچی ہے، 1990 کے نگراں وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی کے 11افراد مختلف اسمبلیوں میں رہے، 2008 میں جتوئی کے4بیٹے ملک کے تینوں قانون سازاداروں میں موجود تھے، بااثر سیاسی خاندانوں میں لغاری، کھوسہ، خان، سید، بگٹی، مرزا، چوہدری،مزاری، زرداری، مروت، شریف، بھٹو اور دیگر خاندان شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں