غیرمعیاری سولرپینلزکی درآمدپرپابندی عائدکرانے کافیصلہ

سولرپینلز میں سے نکلنے والی شعاعیں انسانی صحت کے لیے نہایت مضرہیں، ماہرین


سولرپینلز میں سے نکلنے والی شعاعیں انسانی صحت کے لیے نہایت مضرہیں، ماہرین۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD: وزارت پانی وبجلی نے غیرمعیاری سولرپینلزکی درآمدکا نوٹس لیتے ہوئے ان پر پابندی عائدکرانے کافیصلہ کیاہے،اس سلسلے میں وزارت سائنس وٹیکنالوجی،پاکستان کونسل آف سائینٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ،وزارت خزانہ اور ایف بی آرسے آرا طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نجی شعبے کی طرف سے ملک میں درآمد کیے جانیوالے سولرپینلزکے معیارکے حوالے سے ماہرین نے عدم اعتمادکا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اس میں سے نکلنے والی شعاعیں انسانی صحت کیلیے نہایت مضرہیں جبکہ ان پینلزکی درآمدکے وقت معیارکوبھی مدنظرنہیں رکھاجا رہا۔مختلف اداروں نے درآمدکیے جانیوالے پینلزکو ناقابل استعمال قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف انسانی صحت بلکہ گھریلوبرقی آلات پربھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ایکسپریس کے رابطہ کرنے پروزارت پانی وبجلی کے سینئرافسرنے بتایاکہ وزارت نے اس بارے میں مناسب پالیسی بنانے کافیصلہ کیاہے ،اس سارے عمل میں ایف بی آراوروزارت خزانہ کی رضامندی ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں