پاک بھارت وزرائے اعظم کو ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ دیکھنی چاہیے سلمان خان

فلم کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان رشتہ بہتری کی جانب جاسکتا ہے،ٹوئیٹر پر پیغام


این این آئی July 18, 2015
حال ہی میں سلمان نے پاکستان سینسر بورڈ کی جانب سے عید پر فلم کی پاکستان میں نمائش کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔ فوٹو فائل

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب محمد نواز شریف کو فلم بجرنگی بھائی جان دیکھنی چاہیے۔

حال ہی میں سلمان نے پاکستان سینسر بورڈ کی جانب سے عید پر فلم کی پاکستان میں نمائش کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔ سلمان خان نے ٹوئیٹر کے ذریعے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم دونوں ممالک کے وزیر اعظم کو دیکھنی چاہیے کیونکہ اس فلم سے دونوں ممالک کے درمیان کا رشتہ بہتری کی جانب جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں