عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی سماعت کرنیوالے جوڈیشل کمیشن کا اہم اندرونی اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی اب تک مرتب ہونے والی رپورٹ کی روشنی میں فائنڈنگ پر بھی غور ہوگا، ذرائع


Ghulam Nabi Yousufzai July 21, 2015
فائنڈنگ آنے كے بعد كمیشن كی رپورٹ مكمل ہوجائے گی جسے صدر مملكت كو بھیجا جائے گا، فوٹو:فائل

عام انتخابات 2013 میں مبینہ دھاندلیوں كی سماعت کرنے والے جوڈیشل كمیشن كا اہم اندرونی اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں کمیشن کی رپورٹ مرتب ہونے میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آج کے مجوزہ اجلاس میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں پر جوڈیشل کمیشن کی اب تک مرتب ہونے والی رپورٹ کی روشنی میں فائنڈنگ پر بھی غور ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل كمیشن میں دونوں طرف كے وكلا كے دلائل، گواہوں كے بیانات اور ریكارڈ پر لائے گئے ثبوتوں كی حد تك رپورٹ مرتب كرنے كا بیشتر كام مکمل ہوچكا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں وكلا كے دلائل، گواہوں كے بیانات اور پیش كردہ ریكارڈ كی رپورٹ مرتب ہونے كے بعد جوڈیشل كمیشن كے معاون كے كے آغا اس بارے میں اپنی تجزیاتی رپورٹ بھی كمیشن كے سامنے ركھیں گے جب كہ كمیشن اس تمام عمل اور حقائق كا جائزہ لینے كے بعد اپنی فائنڈنگ دے گا۔ ذرائع کے مطابق نے فائنڈنگ آنے كے بعد كمیشن كی رپورٹ مكمل ہوجائے گی جسے صدر مملكت كو بھیجا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں