جلائے گئے سینما گھر خود تعمیر کرینگے سینما مالکان

حکومت نے سینمائوں کو جلانے پر افسوس کیا نہ نقصان کی تلافی کی یقین دہانی کرائی.


Pervaiz Mazhar October 17, 2012
حکومت نے سینمائوں کو جلانے پر افسوس کیا نہ نقصان کی تلافی کی یقین دہانی کرائی. فوٹو: ایکسپریس

GILGIT: کراچی میںگستاخہ فلم کے خلاف ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران جلائے جانے والے سینماگھروں کی تعمیر نو کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ تعاون نہ ہونے کے بعد ان سینمائوں کے مالکان نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے سینماگھروں کی تعمیر کا آغاز کردیا ہے۔

کراچی کے دو سینما گھر بمبینو اور کیپری جو خوش قسمتی سے زیادہ نقصان سے بچ گئے تھے ان سینمائوں کو جلد از جلد تعمیر کرکے فلم بینوں کی تفریح کے لیے کھول دیا جائے گا،سینمامالکان کا کہنا ہے ہمارے احتجاج کے باوجود کسی بھی حکومتی شخصیت نے نہ تو ہمارے سینمائوں کی حالت زار پر افسوس کیا اور نہ ہی جلے ہوئے سینمائوں کا معائنہ کرنے کی زحمت گوارہ کی نہ سینمائوں کو جلانے والوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں آئی اور نہ ہی ہمیں نقصان کی تلافی کی یقین دہانی کرائی گئی۔

جو بہت افسوس ناک بات ہے ہمارا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا لیکن حکومت کو اس کا احساس تک نہیں ہے،ہم نے شہر میں عوام کو بہترین تفریح فراہم کرنے کا جو عزم کیا ہے اس پر قائم ہیں،گارڈن روڈ پر واقع بمبینو اور اسکالا سینمااور ایم اے جناح روڈ پر واقع کیپری سینماعید الحضٰی کے دن سے فلموں کی نمائش ممکن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،جبکہ کراچی کے نشاط اور پرنس سینماجو مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہے اس کی تعمیر نو کے سلسلے میں اقدامات کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں