کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتے ہفتے محدود مندی

3روز کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں 24 ارب 85 کروڑ 5 لاکھ 96 ہزار 497 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا


Online July 26, 2015
3روز کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں 24 ارب 85 کروڑ 5 لاکھ 96 ہزار 497 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: کراچی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے شدید کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر مندی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 36000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد 35800 پوائنٹس کی سطح پرہی بند ہوا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے تین دن کے دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں 24ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 77کھرب روپے سے تجاوز کرگیا۔ عید کی تعطیلات کے باعث 3روز تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے پہلے روزکراچی میں امن وامان کی صورتحال اور نتائج سیزن کے باعث کاروباری سرگرمیوں اضافے کی وجہ سے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100انڈیکس 36ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر گئی۔

تاہم قلیل مدت میں کوئی نیا ٹریگر موجودنہ ہونے اورانڈیکس 36ہزار پوائنٹس کے قریب ہونے کی وجہ سے مارکیٹ تکنیکی گرواٹ کا شکار رہی جس کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں 2روز مندی کا رحجان غالب رہا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق بدھ تاجمعہ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں72.46پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 35887.66 پوائنٹس سے گھٹ کر 35815.20 پوائنٹس اور 158.52 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 22191.51 پوائنٹس پر آ گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 24889.63 پوائنٹس سے بڑھ کر 24957.63پوائنٹس پر جاپہنچا۔

3روز کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں 24 ارب 85 کروڑ 5 لاکھ 96 ہزار 497 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسٹاک مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 76 کھرب 88 ارب 41 کروڑ 98 لاکھ 47 ہزار 706 روپے سے بڑھ کر 77 کھرب 13 ارب 27 کروڑ 4 لاکھ 44 ہزار 203 روپے ہوگیا۔ گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ 78 کروڑ 33 لاکھ 31 ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو 15 ارب روپے تک محدود رہی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین 57 کروڑ 56 لاکھ 12 ہزار حصص رہا اور اس دن ٹریڈنگ ویلیو16ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1183 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 597کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 526میں کمی اور 60 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے لوٹل کیمیکل، کے الیکٹرک، بینک آف پنجاب، پیس پاک، دیوان سیمنٹ، پرویز احمد سلک بینک، ٹیلی کارڈ اور بائیکو پٹرولیم سرفہرست رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں