لاہورمیں ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو کا شاندار آغاز

ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو میں مختلف تعلیمی اداروں اورجامعات کی طرف سے 60 سے زائد اسٹالزلگائے گئے ہیں


ورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیرئیر ایکسپو کا افتتاح کر رہے ہیں فوٹو : ایکسپریس

ایکسپریس گروپ آف میڈیا کے زیراہتمام 2روزہ''ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئرایکسپو 2015 '' گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپریس گروپ آف میڈیا کی جانب سے تعلیم وتحقیق کے معیاری فروغ ،نئی نسل کی علمی رہنمائی اور ملک وقوم کی تعلیم وتحقیق کی بڑھتی ہوئی طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے دوروزہ ایکسپریس ایجوکیشن اینڈکیریئر ایکسپو2015ء کااہتمام کیا گیا جس کا افتتاح گورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے کیا۔ انھوں نے ایجوکیشن ایکسپو میں جامعات کی جانب سے سجائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ایکسپریس گروپ آف میڈیا کی جانب سے ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو2015ء کا انعقاد قابل تحسین اورخوش آئند اقدام ہے جس پر سب کوعمل پیرا ہونا چاہیے۔ ایجوکیشن ایکسپو میں مجموعی طورپر 60 سے زائد اسٹالز سجائے گئے ہیں۔

جن میں دی یونیورسٹی آف لاہور،پنجاب گروپ آف کالجز،آئی سی ایم اے پاکستان،میریٹورس ایجوکیشن نیٹ ورک، بی زیڈ یولاہور کیمپس،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی،سیما پاکستان، سپیریئر گروپ آف کالجز،یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ،آئی کیپ ،کنکورڈیا گروپ آف کالجز، ہیری ٹیج انٹرنیشنل کالج،منہاج یونیورسٹی لاہور،ایف سی کالج لاہور، امپیریل کالج ،لاہور لیڈز یونیورسٹی،یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ اینڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی لاہور کیمپس، فاطمہ میموریل کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری،ایچ ایس کنسلٹنٹ،احمد حسن پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ،پروفیشنل اکیڈمی آف کامرس ،مڈل سیکس یونیورسٹی، کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ ،ہجویری یونیورسٹی ،رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور کیمپس ،سکائی لائن یونیورسٹی شارجہ ،اے بی این اوور سیز ایجوکیشن ،یونیورسٹی آف سرگودھا لاہور کیمپس ،آکسفورڈ یونیورسٹی پریس ،ٹائمز کنسلٹنٹ،ہایئر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد اوربرٹش کونسل شامل ہیں۔

اس موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر سے طلباء وطالبات ،والدین اور اساتذہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی جبکہ جرمن کی رہائشی خاتون نے خصوصی طورپر ایجوکیشن ایکسپو میں شمولیت اختیارکی۔ ایجوکیشن ایکسپو کا آغاز صبح10 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہا جہاں پہلے ہی روز ہزاروں افراد جن میں طلبا وطالبات بھی شامل ہیں نے گروپس کی صورت میں شرکت کی اورایجوکیشن ایکسپوکے انعقاد کو سراہا۔ اس موقع پر طلبا وطالبات کا کہنا تھا کہ ایکسپریس گروپ آف میڈیا کی جانب سے تعلیم وتحقیق کی پروموشن کا یہ انداز منفرد ہے۔ایکسپریس گروپ آف میڈیا نے ہمیشہ سے ہی ملک وقوم کی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیابالخصوص تعلیم وتحقیق کے میدان میں رہنمائی کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردارادا کیا۔

ایجوکیشن ایکسپومیں جہاں مختلف یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں کے اسٹالزمرکز نگاہ رہے وہاں نئی نسل کی صلاحتیوں کواجاگرکرنے اوران کی فنون لطیفہ سے منسلک صلاحیتوں کومتعارف کرانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ مختلف یونیورسٹیز کے طلباء وطالبات نے پینٹنگز میں حصہ لیا بلکہ اپنے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔ خالد عباس ڈار اور فلم ڈائریکٹر حسن عسکری نے ججز کے فرائض سنبھالے۔ اس موقع پر3 ہزار سے زائد طلباء وطالبات نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ وطالبات کی دل کھول کرحوصلہ افزائی کی اور انھیں داددی ۔ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو کابنیادی مقصد نئی نسل کو ان کی تعلیمی صلاحتیوں کے عین مطابق رہنمائی فراہم کرناہے جس کے تحت ایک ہی چھت تلے مختلف یونیورسٹیز کے اسٹالز سجائے گئے اورساتھ ہی ساتھ ان کی خداداد صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلیے ان کو ملکی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم فراہم کیاگیا ہے جس پر ہر فرد نے اطمینان اور خوشی کااظہار کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں