کراچی آپریشن کے پیش نظرمتحدہ نے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا

کارکنان کی گرفتاریوں کا معاملہ وزیراعظم نوازشریف کے سامنے پیش کرنے کافیصلہ


Umair Ali Anjum July 31, 2015
کارکنان کی گرفتاریوں کا معاملہ وزیراعظم نوازشریف کے سامنے پیش کرنے کافیصلہ ۔ فوٹو: فائل

GUJRANWALA: ایم کیوایم نے کراچی آپریشن اورکارکنان کی گرفتاریوں کے معاملے کووزیراعظم کے سامنے پیش کرنے کافیصلہ کیاہے، وزیراعظم سے باضابطہ ملاقات کے لیے وقت طلب کرلیاہے۔

اس حوالے سے متحدہ کے وفدنے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے باضابطہ درخواست کی ہے کہ ایم کیوایم کے وفدکی وزیراعظم سے ملاقات کرائی جائے جس میں وہ خودبھی موجودہوں اس ملاقات میں ایم کیوایم کے جائزتحفظات دورکرنے کے لیے وفاقی حکومت اقدام کرے۔

اس حوالے سے ایم کیوایم کے سینئررہنماڈاکٹرٖفاروق ستارنے ایکسپریس کوبتایاکہ کراچی آپریشن اورکارکنان کی گرفتاری کے معاملے پرآئندہ ہفتے قومی اسمبلی کے سیشن کے دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارسے ملاقات ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں