سوئی ناردرن نے 3سال میں11ارب کی گیس چوری پکڑلی

کارروائیوں میں11ارب سے زائدکی گیس چوری پکڑی گئی ہے جن میں سے4 ارب ریکورکرلیے گئے ہیں۔


اظہر جتوئی July 31, 2015
کارروائیوں میں11ارب سے زائدکی گیس چوری پکڑی گئی ہے جن میں سے4 ارب ریکورکرلیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے گیس چوری روکنے کیلیے کارروائی تیزکردی ہے۔

ان کارروائیوں میں11ارب سے زائدکی گیس چوری پکڑی گئی ہے جن میں سے4 ارب ریکورکرلیے گئے ہیں۔ اس دوران ایک لاکھ10 ہزار ڈیفالٹرز اورگیس چوروں کے کنکشن کاٹ دیے گئے۔کمپنی نے ایک سال میں گیس چوری کے21ہزار338کیسز کاسراغ لگایا۔گیس چوری میں ملوث صارفین ایک ارب18 کروڑکی گیس چوری کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچارہے تھے۔

کمپنی کی دستاویزات کے مطابق گیس تھیفٹ کنٹرول اینڈریکوری آرڈیننس کے آنے کے بعد11 ارب سے زائدکی گیس چوری کی نشاندہی ہوئی جس میں 75ہزارصارفین کے کیسز سامنے آئے۔جولائی2012سے جون2013تک25ہزار 944گیس چوری کیسزکی نشاندہی ہوئی جس میں خزانہ کو 4 ارب44کروڑ روپے نقصان پہنچایاگیا۔جولائی2013سے جون 2014تک گیس چوری کے 28 ہزار500 کیسز پکڑے گئے جہاں6 ارب سے زائدکی گیس چوری ہورہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں