پہلی ہی فلم میں شوخ اور چلبلی لڑکی کا کردار کرکے اچھا لگاجنیتہ عاصمہ

کسی مخصوص کردارکی چھاپ نہیں لگوانا چاہتی،اداکاری میں خودکو منوانا چاہتی ہوں


نمرہ ملک July 31, 2015
کسی مخصوص کردارکی چھاپ نہیں لگوانا چاہتی،اداکاری میں خودکو منوانا چاہتی ہوں ۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: اداکارہ جنیتہ عاصمہ نے کہا ہے کہ پہلی فلم میں شوخ چلبلی لڑکی کا کردار اداکرکے بہت اچھا لگا، لوگوں نے مثبت ردعمل نے مجھے مزید تازہ دم کردیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ''ایکسپریس'' سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ اب میں سنجیدہ کردار ادا کرنے کی خواہش مند ہوں، اداکاری کے میدان میں خود کو منوانا چاہتی ہوں اس لیے ہر طرح کے کردار ادا کرنے کو ترجیح دونگی، اپنے اوپر کسی مخصوص قسم کے کرداروں کی چھاپ لگوانا نہیں چاہتی۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کے سنہرے دن لوٹ آئے ہیں ماضی کی نسبت کافی بہتر فلمیں بن رہی ہیں اورانٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی لوگ ہماری فلمیں پسند کررہے ہیں ،امید ہے جلد پاکستانی ڈراموں کی طرح پاکستان فلم انڈسٹری کا چرچہ بھی پوری دنیا میں ہوگا اور یہ اپنا مثبت تشخص قائم کرنے میں کامیاب ہوگی۔

بھارت سے فلم کی آفر ز کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ فی الحال میں پاکستان میں کام کر کے اپنا نام پیدا کرنا چاہتی ہوں ، بھارت سے آفر آئی تومناسب اسکرپٹ اور مضبوط کردار دیکھ کر فلم میں کام کرنے کو ضرور ترجیح دوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں