بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے تعلیم پر سرمایہ کاری کی جائے ملالہ یوسفزئی

وزیراعظم نواز شریف نے بچوں کی تعلیم کے لیے اقدام کی یقین دہانی کرائی ہے، ملالہ


این این آئی August 03, 2015
وزیراعظم نواز شریف نے بچوں کی تعلیم کے لیے اقدام کی یقین دہانی کرائی ہے۔فوٹو: فائل

نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم کے لئے مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، مستقبل کو محفوظ بنانے کیلیے اسلحہ خریدنے کے بجائے تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جائے۔

اپنے ایک انٹر ویو میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے بچوں کی تعلیم کے لئے مزید اقدام اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، سب جانتے ہیں کہ ملک کا بڑا سرمایہ اسلحے کی خریداری پر خرچ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہے تو تعلیم پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں