ایران کے ساتھ معاہدے سے خطہ زیادہ محفوظ ہوگیا جان کیری

معاہدے پرمکمل طور پر عمل درآمد ہوا تو مصر اور خطے کے دیگر ممالک محفوظ ہو جائیں گے، جان کیری


Net News/AFP August 03, 2015
امریکی وزیرخارجہ کی قاہرہ میں مصری حکام سے ملاقاتیں، علاقائی امور پر بات چیت فوٹو: فائل

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے مشرق وسطیٰ کا خطہ زیادہ محفوظ ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس بارے میں کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ کیری نے یہ بات اتوار کے روز قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور وزیرخارجہ سامح شکری سے ملاقاتوں کے بعد کہی، ان ملاقاتوں میں مصر اور علاقائی امور پر بات کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ اگر ویانا میں طے پانے والے معاہدے پرمکمل طور پر عمل درآمد ہوا تو مصر اور خطے کے دیگر ممالک محفوظ ہو جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا اور مصر کا مشترکہ موقف ہے کہ ایران خطے کو غیرمستحکم کرنے کی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور ایسے میں اس کے جوہری پروگرام کا پرامن ہونا نہایت ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔