سرکاری زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے میں38 کروڑ ڈالربڑھ گئے

مرکزی بینک13ارب 76 کروڑ 68 لاکھ،دیگربینکوں کے ذخائر5ارب5کروڑ53 لاکھ ریکارڈ


Business Desk August 07, 2015
مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 13ارب 76 کروڑ 68 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

PESHAWAR: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر 31جولائی کو بڑھ کر 18 ارب 82 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 31 جولائی کو ختم ہفتے میں مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 13ارب 76 کروڑ 68 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی اور دیگر بینکوں کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 5 ارب 5 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں اضافے کی وجہ 41 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے انفلوز بنے جس میں کولیشن سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) کی مد میں ملنے والے 33 کروڑ70لاکھ ڈالر بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں