سیمنٹ کی برآمدات میں گزشتہ ماہ745فیصدکمی

ملک بھر میں بارشوں کے باوجود مقامی فروخت میں 4.19 فیصدکا نمایاں اضافہ


Business Desk August 09, 2015
ملک بھر میں بارشوں کے باوجود مقامی فروخت میں 4.19 فیصدکا نمایاں اضافہ۔ فوٹو: فائل

سیمنٹ کی مقامی منڈی میں فروخت گزشتہ ماہ 4.19 فیصد کے سال بہ سال اضافے کے ساتھ 1.8 ملین ٹن تک پہنچ گئی، گزشتہ برس اس ماہ کے دوران یہ کھپت 1.73 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2015 میں برآمدات7.45 فیصد کی کمی سے 4لاکھ 65ہزار ٹن رہیں جو جولائی 2014 میں 5لاکھ 3ہزار ٹن رہی تھیں جبکہ گزشتہ ماہ سیمنٹ کی مجموعی کھپت 2.26 ملین ٹن تھی جو جولائی 2014 میں 2.23 ملین ٹن تھی، اس طرح اس ضمن میں 1.56 فی صد اضافہ ہوا۔ سیمنٹ مینوفیکچررز کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں زیادہ بارشوں کے باوجود جولائی میں مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا۔

شمالی علاقے میں فروخت 1.520 ملین ٹن رہیں جو جولائی 2014 میں 1.42 ملین ٹن تھیں، جنوبی علاقے میں فروخت 0.279 ملین ٹن رہیں جو جولائی 2014 میں 0.309 ملین ٹن تھیں، سیمنٹ کی برآمدات اس دوران کمی کا شکار رہیں، شمالی علاقے کی برآمدات 2لاکھ 74ہزار ٹن جبکہ جنوبی علاقے کی برآمدات 1لاکھ 92ہزار ٹن رہیں جو جولائی 2014 بالترتیب 2لاکھ 95ہزار ٹن اور2لاکھ 8ہزارٹن تھیں۔

افغانستان کو سیمنٹ برآمدات کم ہوکر جولائی 2015 میں 1لاکھ 78ہزار ٹن رہ گئیں جو گزشتہ برس اس ماہ 1لاکھ 84ہزار ٹن تھیں جبکہ بھارت کو بھی گزشتہ ماہ برآمدات 32فیصد کم ہو کر 43ہزار ٹن تک محدود ہوگئیں جو جولائی 2014میں63ہزار ٹن تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں