ایرانی وزیر خارجہ جوادظریف جلد پاکستان کا دورہ کرینگے

ایرانی وزیرخارجہ کادورہ ایران اور بڑی طاقتوں کے مابین نیو کلیئرمعاہدے کے بعد انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔


این این آئی August 09, 2015
ایرانی وزیرخارجہ کادورہ ایران اور بڑی طاقتوں کے مابین نیو کلیئرمعاہدے کے بعد انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ فوٹو : فائل

FAISALABAD: ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف بہت جلد پاکستان کادورہ کرینگے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ہفتے کو تصدیق کی کہ ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کادورہ کرینگے تاہم انھوں نے کہاکہ تاریخوں کاتعین سفارتی ذرائع سے کیاجارہا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ آئندہ چند دنوں میں کئی پڑوسی اوردیگر ممالک کادورہ کرینگے جس میں پاکستان، ترکی اور لبنان شامل ہیں جواد ظریف کا یہ 2برسوں میں پاکستان کاتیسرا دورہ ہوگا،انھوں نے اس سے پہلے آخری دورہ رواں سال اپریل میں کیاتھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ کادورہ ایران اور بڑی طاقتوں کے مابین نیو کلیئرمعاہدے کے بعد انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

پاکستان نے ہمیشہ ایرانی نیوکلیئر کامسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پرزوردیا تھا، ایرانی وزیرخارجہ کادورہ افغانستان میں پاکستان کی جانب سے افغان امن مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے بھی اہمیت کاحامل ہے کیونکہ تہران امن مذاکرات کا حامی ہے۔

جواد ظریف وزارت خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز کے ساتھ باضابطہ بات چیت کے علاوہ دیگر رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ،خطے اور بین الاقوامی مسائل پربات چیت کرینگے جس میں یمن کامسئلہ بھی شامل ہے، سعودی عرب فوجیں نہ بھیجنے کے پاکستانی فیصلے کوایران میں سراہا گیا تھا ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران پائپ لائن گیس منصوبے کی پیش رفت پر بات چیت ہوگی کیونکہ ایران پرپابندیوں کے باعث یہ منصوبہ عارضی طورپر التوا کاشکارتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں