آئندہ سال 2959 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہونیکا امکان

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں سے 1100 میگاواٹ جبکہ دیگر منصوبوں سے 1859 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ شامل کی جائے گی۔


این این آئی August 10, 2015
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں سے 1100 میگاواٹ جبکہ دیگر منصوبوں سے 1859 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ شامل کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

آئندہ سال نئے منصوبوں سے 2959میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں سے 1100 میگاواٹ جبکہ دیگر منصوبوں سے 1859 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ شامل کی جائے گی۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت جو منصوبے2016میں اپنی پیداوار شروع کریں گے، ان میں چینی کمپنی زونرجی کا بہاولپور کے قریب900میگاواٹ کاسولر پاور منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ یوای پی ونڈ پاور کا سندھ میں 100 میگاواٹ کا منصوبہ، سچل اور ہائیڈرو چائنہ کمپنیز کے سندھ میں پچاس پچاس میگاواٹ کے 2 ونڈ پاور منصوبے بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں