ملک بھرمیں گائے کے گوشت پرپابندی لگائیں گے بھارتی وزیر داخلہ

مغلوں نے بھی ہمارے جذبات کا خیال رکھا اور 200سالہ دورمیں گائے ذبح نہیں ہونے دی، بھارتی وزیر داخلہ


این این آئی August 10, 2015
گائے ہمارے لیے مقدس جانور ہے جسے تحفظ دینے کی اشد ضرورت ہے، راج ناتھ سنگھ۔ فوٹو: فائل

PARIS: بھارتی وزیر داخلہ اور انتہا پسند ہندوجماعت بی جے پی کے رہنما راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مودی سرکار پورے بھارت میں گائے ذبح کرنے پر پابندی لگا دے گی، اس حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔

نئی دہلی میں پارٹی کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مغل حکمرانوں نے اپنے 200 سالہ دور حکومت میں یہاں کی ہندو آبادی کے جذبات کا خیال رکھا اورگائے ذبح کرنے کی اجازت نہ دی۔ شہنشاہ بابر نے اپنی وصیت میں لکھا ہے کہ ہم یا توگوشت کھا سکتے تھے یا لوگوں کے دل جیت کران پر حکومت کرسکتے تھے چنانچہ ہم نے لوگوں کے دل جیتے۔ انھوں نے کہا کہ گائے ہمارے لیے مقدس جانور ہے جسے تحفظ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں