اسپیل برگ نے 18کروڑ ڈالر کی کشتی بیچنے کا فیصلہ کرلیا

دنیا بھر میں یہ سب سے زیادہ مہنگے کرائے پر چڑھائی جانے والی سواری بھی ہے۔


Showbiz Desk August 11, 2015
دنیا بھر میں یہ سب سے زیادہ مہنگے کرائے پر چڑھائی جانے والی سواری بھی ہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: ہالی ووڈ ہدایتکار اسٹیون اسپیل برگ نے اپنی پرتعیش اٹھارہ کروڑ ڈالر مالیت کی کشتی بیچنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ 282فٹ طویل کشتی انھیں ''چھوٹی'' پڑتی ہے۔

فلم ڈائریکٹر اس کشتی کو بیچ کے نئی کشتی خریدیں گے جو کہ موجودہ کشتی سے صرف اٹھارہ فٹ مزید بڑی ہوگی اور اس کی قیمت 25کروڑ ڈالر ہوگی۔اسپیل برگ کی موجودہ کشتی میں ایک سوئمنگ پول ہے ۔

اس کے علاوہ بارہ مہمانوں کے لیے 7سوئٹس ہیں، ایک ہیلی کاپٹر لینڈنگ پیڈ ، جم ، سپا اور مساج روم بھی شامل ہیں۔ اس کشتی پر وہ دو برس قبل اپنی اہلیہ کیٹ کیپشا اور سات بچوں کے ہمراہ دنیا بھر کی سیر کو بھی گئے تھے۔

اس دوران انھوں نے اپنی معروف فلموں کی شوٹنگ کے مقامات پر قیام کیا تھا۔ ان دنوں اسپیل برگ یہ کشتی ساڑھے12لاکھ ڈالرز ہفتہ وار کے حساب سے کرائے پر دیتے ہیں۔ دنیا بھر میں یہ سب سے زیادہ مہنگے کرائے پر چڑھائی جانے والی سواری بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں