مصرمیں گرمی کی لہر سے 3 دن میں 61 افراد ہلاک

ہیٹ سٹروک سے متاثر ہونے والے 581 افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں،محکمہ صحت


اے پی August 11, 2015
ہلاک ہونے والوں میں اکثریت عمررسیدہ افراد کی ہے جب کہ سب سے زیادہ اموات گنجان آبادی کے شہر قاہرہ میں ہوئی ہیں، فوٹو:فائل

مصر میں شدید گرمی کی لہر سے 3 روز میں 61 افراد ہلاک ہوگئے۔

مصر کی وزارت صحت کے مطابق ملک کے شمال میں گزشتہ 3 دن میں درجہ حرارت 47 درجے سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جس کے نتیجے میں 3 روز میں 61 افراد ہلاک ہوگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت عمررسیدہ افراد کی ہے جبکہ ہیٹ سٹروک سے متاثر ہونے والے 581 افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اورمقامی میڈیا کے مطابق نفسیاتی ہسپتال میں زیرعلاج قیدی بھی گرمی سے متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب مصر کے محکمہ موسمیات کے مطابق اگست میں درجہ حرارت گزشتہ سال کے مقابلےمیں 3 سے 5 درجے سینٹی گریڈ زیادہ نوٹ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔