پاکستانی فنکاروں نے ہرمیدان میں فن کا لوہا منوایا گووندا

دونوں ممالک کے فنکار ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، رشتوں کو اور مضبوط ہونا چاہیے، گووندا


Pervaiz Mazhar August 15, 2015
پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافتی تعلقات کی بہتری کا خواہش مند ہوں، گوندا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بالی ووڈ اداکارہ گووندا نے کہا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی فنکار ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں، ان رشتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہمیں کوشش کرنا چاہیے، کھلاڑی اور فنکار دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور دوستی کے رشتے کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یہ بات انھوں نے ہوسٹن امریکا میں جشن پاکستان کے حوالے سے ہونے والے شو میں پاکستان کے معروف اداکار کاشف خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی گووندا کاکہنا تھا پاکستانی فنکاروں نے گلوکاری،اداکاری اور کامیڈی میں اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔ میری دلی خواہش ہے کہ میں جلد پاکستان کا دورہ کروں اور پاکستان کے نامور فنکاروں سے ملاقات کروں،پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافتی تعلقات کی بہتری کا میں خواہش مند ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔