یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے فی لیٹرتک کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی تیل کی قیمتیں کم ہوں گی


Online August 20, 2015
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی تیل کی قیمتیں کم ہوں گی:فوٹو: فائل

یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 4 سے 7 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

وزارت پیٹرولیم ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری ایک دو روز میں ارسال کی جائے گی۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی تیل کی قیمتیں کم ہوں گی۔یکم ستمبرسے ہائی اوکٹین 7، پٹرول 6.15، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5.30، لائٹ ڈیزل5 روپے اور مٹی کا تیل 4 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں