فلموں کی کامیابی سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئیزیبا بختیار

سنیما مالکان فلم بینوں کو پاکستانی فلموں تک رسائی دینے کیلیے اپنا رویہ درست رکھیں، زیبا بختیار


Cultural Reporter August 22, 2015
ہمارے ملک کے نوجوانوں نے نامکمن کو ممکن بنا دیا، زیبا بختیار۔ فوٹو: فائل

اداکارہ و ہدایتکارہ زبیا بختیار نے کہا ہے کہ بحران کا شکار پاکستان کی فلم انڈسٹری کو ایک نئی زندگی مل گئی اور جو لوگ کہا کرتے تھے کہ اب پاکستان میں فلموں کا بننا مشکل نظر آتا ہے ان کو مایوسی ہوئی اور ہمارے ملک کے نوجوانوں نے نامکمن کو ممکن بنا دیا ۔

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی زیبا بختیار کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے وہ نوجوان جو ٹیلی ویژن انڈسٹری میں کام کرنے کا تجربہ رکھتے تھے انھوں نے فلم انڈسٹری کی بحالی اور ترقی میں اہم کردار ادا کرکے اسے ایک بار پھر فعال کردیا، گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستانی فلموں کی کامیابی نے فلموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

بہت سے لوگ ان دنوں فلم کی منصوبہ کررہے ہیں، انھوں نے کہا اس صورتحال میں سنیما مالکان کو اپنا رویہ درست رکھنا چاہیے تاکہ پاکستانی فلمیں فلم بینوںتک پہنچ سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں